شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

جمعرات 25 اپریل 2024 14:14

شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جمعرات کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عدالت شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔