سانگلہ ہل گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب27اپریل کو ہوگی

طارق محمود باجوہ اور بیرسٹر سلطان باجوہ ایم پی اے مہمانا ن خصوصی ہونگے،ڈی سی ننکانہ خصوصی شرکت کرینگے

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات اور اعزازات کی تقریب27اپریل کو11بجے حسین شاہ ہال میں ہوگی،جس کی صدارت پرنسپل حاجی ملک محمد افضل کرینگے،جبکہ چوہدری طارق محمود باجوہ اور بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایم پی اے مہمانا ن خصوصی ہونگے،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید اور ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ رائے اقبال حسین کھرل خصوصی شرکت کرینگے،مہمانان گرامی میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل،عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل،پاکستان یوتھ اسمبلی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز احمد کاہلوں،ضلع کونسل ننکانہ کے سابق چیئرمین محمد طاہر ملک،چوہدری عمران بوبک و دیگر عمائدین حلقہ شرکت کرینگے۔