اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

جمعرات 25 اپریل 2024 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی سے خطاب کر تے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر کی زندگی تاجر برادری کے لیے مشعل راہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بزنس کمیونٹی کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے ۔

بزنس کمیونٹی کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے بلا تفریق خدمت جاری رکھے گا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر ان کے رول ماڈل تھے ۔ ایف پی سی سی آئی آنے والے بجٹ میں ملک کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے فائدے کے لیے چند انتہائی اہم تجاویز کو شامل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری کے مفادات کے لیے ایس ایم منیر کے نقش قدم پر چلیں گے۔ انہوں نے کاروبار کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے دوست ممالک کے سفیروں سے مسلسل ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے اسلام آباد چیمبر کی جانب سے یونیورسٹی کو سٹارٹ اپ اور انٹرپرینیور شپ کے لیے بھرپور تعاون کرنے پر سراہا۔