بیوائوں کے لیے مختص 100 فیصد پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن تین سال تک ،ْ جاری نہ ہو سکا ،ْملک نوید

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) غریب ملازمین کی بیوائوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے مختص 100 فیصد پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن تین سال سے زائد کے طویل انتظار کے بعد بھی جاری نہ ہو سکا نان پی یو جی ایف ملازمین کی بیوائیں لوکل کونسل بورڈ کے حکام کو بد دعائیں دیتے ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان، سوار خان چئیرمین تخت بھائی، ظہیر شیخ ایبٹ آباد، گوہر خان نوشہرہ، عبدالرشید چارسدہ، عبدالرزاق سوات، مسعود باچا تنگی و دیگر عہدے داروں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ نان پی یو جی ایف سٹاف کی بیواں کے لیے ریٹائر ملازمین کی وفات کے بعد اس کی بیوہ کو بھی 100 فیصد پوری کی پوری پینشن ادائیگی کا نوٹیفیکیشن صوبائی حکومت محکمہ فنانس نے تین سال قبل کیا ہے اور صوبے کے تمام محکمہ جات کے ملازمین اس نوٹیفیکیشن سے مستفید ہو رہے ہیں لیکن لوکل کونسل بورڈ کی اپنے ملازمین سے عداوت بغض کی حد یہ ہے کہ تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہ نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا جس پر بلدیاتی ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں یاد رہے کہ اس نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے فیڈریشن ہذا لوکل کونسل بورڈ حکام کو چار خطوط جاری کر چکی ہے جو کہ ریکارڈ پر موجود ہیں لیکن ان کو اب تک پذیرائی نہ مل سکی اس سلسلے میں فیڈریشن ہذا کے زیر اہتمام لوکل کونسل بورڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔