سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 19:56

سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس،اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو عدد ی اکثریت کے تناسب سے کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو 1، مسلم لیگ ن 13، سنی اتحاد کونسل کو 8 جبکہ پیپلز پارٹی کو 8 کمیٹیوں کی صدارت ملے گی، آئی پی پی کو ایک کمیٹی دینے کا فیصلہ،مسلم لیگ ن کو 13 کمیٹیز کی صدارت دینے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو 8 کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کو 8 کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے چھوٹی پارلیمانی جماعتوں کو کم تعداد کی وجہ سے سربراہی نہیں ملی گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کو اپوزیشن دی جائے گی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن کی طرف نام آنے کے بعد حتمی فیصلہ سپیکر کریں گے تمام کمیٹیوں کے حتمی فیصلے ایک ہفتے میں کیے جائیں گے ۔