Live Updates

پنجاب میں سماج دشمن اورجرائم پیشہ عناصرکے لئے اب کوئی جگہ نہیں : مریم نوازشریف

جمعرات 25 اپریل 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پولیس، پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں۔کچے میں پوری قوت سے گینگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔کچے کے ڈاکوؤں کے لئے کوئی رحم اور نرمی نہیں۔کچے کے علاقے میں آپریشن کے لئے جدید ترین آلات اور اسلحہ دیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے،کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اہم پوسٹنگ صرف ایماندار اور بہادر پولیس افسروں کو دی جائے۔پولیس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی سیل بنایا جائے۔پڑھے لکھے نئے نوجوانوں کو انویسٹی گیشن آفیسر لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منشیات پر زیروٹالرنس ہے،سپیشل فورس بھی بنائیں گے۔منشیات کے لین دین میں ملوث ہرچھوٹے بڑے شخص پر بلا جھجک ہاتھ ڈالیں۔بچے کے منشیات کا عادی ہونے پر والدین پر کیاگزرتی ہو گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کے لئے کومبنگ آپریشن جاری رکھا جائے۔ کیمروں سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ کار پورے لاہور تک وسیع کیا جائے۔قوانین کے نفاذ میں کمی نہیں برداشت کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات