تنازع کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ تنازع ہے خواہش ہے کہ اس مسئلے پر پاکستان اور بھارت مزاکرات کے زریعہ کوئی حل تلاش کریں، سفیرپولینڈ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ تنازع ہے خواہش ہے کہ اس مسئلے پر پاکستان اور بھارت مزاکرات کے زریعہ کوئی حل تلاش کریں اس مسئلے کے باعث پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے پاکستان اور پاکستانی عوام دہشت گردی سے کافی متاثر ہوئے ہیں ۔

نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوے پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا کہ پولینڈ ایک پرامن, مستحکم اور قابل تجزیہ برصغیر کے حق میں ہے افغانستان میں پر یورپی یونین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ماچے پریسارسکی کا کہنا تھا کہ پولینڈ نے فلسطین کے بطور ایک آزاد ریاست قیام کو تسلیم کیا ہے پولینڈ غزہ میں انسانی امداد فراہم کر رہا ہے چند روز قبل غزہ میں ایک پولش رضاکار جان سے گیا پولینڈ کو اپنی سرحد پر بھی یوکرین میں ایک جنگ کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پولش سفیر نے کہا کہ پاکستان پولش باہمی تجارت کا حجم 1 ہزار ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہیاس کے دس لاکھ ڈالرز تک بڑھنے کی گنجائش موجود ہے پولینڈ کے زریعہ 20 فیصد سے زائد پاکستانی برآمدات سنگل پورپی مارکیٹ پہنچتی ہیں۔صرف کسٹمز کی مد میں پاکستان کو پولینڈ سے 900 ملین یورو کا فائدہ ہوتا ہے۔پولش سفیر نے کہا کہ پولش سفارت خانہ انٹرویوز کی تاریخوں کے لیے پیسوں کا مطالبہ نہیں کرتا ایسا مطالبہ کربے والے جرائم پیشہ ہیں۔