اسلام آباد،پا نچ بھکا ریو ں سمیت 24جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پا نچ پیشہ وربھکا ریو ں سمیت 24جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 24 جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ آبپا رہ پولیس نے دو ملزمان یو سف مسیح اور راشد مسیح کو گرفتار کرکے 2,400گر ام ہیر وئن، 270گر ام آ ئس اور پا نچ لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم ما جد محمود کو گرفتار کرکے 610ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دو ملزمان ظہو ر احمد اور شکیل احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آ ٹھ بو تلیں شراب اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، تھا نہ رمنا پولیس نے ایک عورت سمیت تین ملزمان رخشندہ طا ر ق، محمد عثمان اور سلطا ن صابر کو گرفتار کر کے 2,575گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے ملزم رحیم داد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے دو ملزمان سمیر اور وسیم کو گرفتار کر کے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے ملزم جاوید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,123گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس ٹیم نے ملزم رحمن علی کو گرفتار کرکے 1,149گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کو رال پولیس ٹیم نے ملزم عدنا ن شیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تیس بو ر پستول برآمد کرلیا، تھانہ کر پا پولیس ٹیم نے ملزم حسنین کو گرفتار کرکے پچاس گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرکے 327گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمد عمر ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ نیلور پولیس نے دو ملزمان ناصر اور دلنو از کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول اور 742گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیمو ں نے پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتارکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔