Live Updates

مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت ووقار میں اضافہ کیا ہے، عظمی بخاری

جمعرات 25 اپریل 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللٰہ تعالی صبر دے، یہ ایک روایت ہے، میاں نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جسے مریم نواز نے برقرار رکھا، مریم نواز پاکستان کی خواتین کے لیے فخر کا باعث ہیں۔انکا مزیدکہنا تھا کہ انہوں نے برقعے کی آڑ میں ہیرے کی انگوٹھیاں،ٹرانسفر پوسٹنگ اور قیمتی جیولری چوری کا دھندہ چلایا جبکہ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے ، پروپیگنڈا بریگیڈ کا لیڈر عمرہ کرنے ننگے پائوں جاتا تھا لیکن خانہ کعبہ والی گھڑی چوری کر کے ڈھٹائی سے اسے فروخت کرنے پر بھی فخر کرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جا تی ہیں، ہر طرف خواتین ان کا والہانہ استقبال کرتی ہیں،مریم نواز پنجاب کی خواتین کے لئے رول ماڈل کا درجہ اختیار کر چکی ہیں، مریم نواز کو پروپیگنڈہ ٹرولز اور گالم گلوچ بریگیڈ کی کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز پنجاب کی خدمت کرنے آئی ہیں اور انشاء اللہ اس میں وہ کامیاب ہوں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات