ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نومنتخب صدر کا ٹی ایل پی حیدرآباد کے ضلعی سیکریٹریٹ کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نومنتخب صدر ضیا الدین شیخ ایڈوکیٹ نے ٹی ایل پی حیدرآباد کے ضلعی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں تحریک لبیک پاکستان کی صوبائی و ضلعی قیادت نے ان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر ٹی ایل پی کی ضلعی قیادت اور ٹی ایل پی لارز ونگ کی طرف سے مہمان کو ہار پہنائے گے اور اجرک کے تحاف پیش کے۔

(جاری ہے)

ضیا الین شیخ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان شا اللہ ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور حق و سچ کے لیئے آواز بلند ہو گی، انہوں نے کہا کہ ہم تحریک لبیک پاکستان کے شکر گذار ہیں جنہوں نے الیکشن میں اپنی بھر پور حمایت سے ہماری کامیابی کو یقینی بنایا۔تحریک لبیک پاکستان کے صوبای رہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا حمایت یافتہ امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوا اور بار کے صدارتی عہدے پر فائض ہوا امید ہے کہ ضیا الدین شیخ ایڈوکیٹ وکلا کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بار کے پلیٹ فارم کو ہمیشہ بلاتفریق ظلم و زیادتی کے خاتمہ کے لیئے استعمال کریں گے، تقریب سے ٹی ایل پی کے ضلعی امیر حافظ ذیشان ربانی نے بھی خطاب کیا۔