بھارتی پولیس نے حریت رہنما فردوس احمد شاہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر شہر سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء فردوس احمد شاہ کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما فردوس احمد شاہ کو بھارتی پولیس نے سرینگرشہر کے علاقے آبی گذر میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ انہیں سرینگر سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے۔