بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون

عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر مثالی جدوجہد پر مخالفین پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں

جمعہ 26 اپریل 2024 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کو یقینی بنایا ، عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر مثالی جدوجہد پر مخالفین پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، ہم آ ئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران پرانے پاکستان کے مزے لینا چاہتے ہیں مگر انہیں یہ معلوم نہیں کہ قوم سیاسی طور پر بیدار ہوچکی ہے اوراب وہ اپنے جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے تحریک انصاف کو روکنے کیلئے جو بھی پروپیگنڈہ ہورہا ہے اس سے عوام آگاہ ہیں احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد سے پارٹی کارکنوں پر کریک ڈان تیز کردیا گیا ہے اور جھوٹے مقدمات درج کرکے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے جو حکمرانوں کی جمہوریت پسندی کے دعوں کی کھلی نفی ہے۔