Live Updates

علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی

ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو اس وقت جیل میں ہے،کیا اسے تمغہ امتیاز ملنا چاہیی مریم نواز نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی اس میں حرج والی بات نہیں ‘ملک احمد خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2024 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو اس وقت جیل میں ہے،اگر اس قیدی نے جرم کیا یا بلوا کر حملے کروائے ہیں تو کیا اسے تمغہ امتیاز ملنا چاہیی ،مریم نواز نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی اس میں حرج والی بات نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ اس لیے کرے گا کیونکہ وہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، علی امین گنڈا پور سرکاری سطح پر مرکز میں قبضہ کر سکتے ہیں اور تین بار کی طرح اس بار بھی وہ سرکاری سرپرستی میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتیں ایک بات پر غور کریں کہ آج بھی اسمبلیوں اور پارلیمان پر ان کا قبضہ ہوچکا ہے، ادھر نہ تقریر ہوتی ہے، نہ بحث ہوتی ہے صرف احتجاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو اس وقت جیل میں ہے، اگر اس قیدی نے جرم کیا یا بلوا کر حملے کروائے، مساجد اور کور کمانڈر ہائوس جلا تو کیا اسے تمغہ خدمت امتیاز ملنا چاہیی ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی، بڑی تعداد میں پرائیویٹ سطح پر گندم امپورٹ کی گئی جو اب رکھ بھی نہیں سکتے، امپورٹ والی گندم بری ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم 2500روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ سپورٹ پرائس 3900 روپے ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اب زیادہ گندم کاشت تو ہوگئی امپورٹ بھی ہوگئی اب حکومت کو ہر چیز کرنا پڑے گی جس سے کسان کو ریلیف ملے، مریم نواز نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی اس میں حرج والی بات نہیں ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات