سندھ حکومت کاصوبہ بھر کی 16ڈسٹرکٹ جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

دو سو کلو واٹ سے لیکر 600 کل واٹ کے سولر سسٹم نصب کئے جائیں گے،علی حسن زرداری

جمعہ 26 اپریل 2024 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سندھ حکومت نے صوبہ بھر کی 16ڈسٹرکٹ جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ کیاہے۔سندھ کے وزیرجیل خانہ جات علی حسن زرداری نے سندھ کی جیلوں میں سولر پینل لگانے کا اعلان کیاہے ۔علی حسن زرداری نے کہاکہ قیدی بیرکس میں پنکھے سولر پینل پر منتقل کئے جائیں گے،دو سو کلو واٹ سے لیکر 600 کل واٹ کے سولر سسٹم نصب کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کراچی سینٹرل، وومین اور لانڈھی جیل کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔علی حسن زرداری نے کہاکہ سکھر، لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد کی جیلوں کو بھی سولر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ اور سکھر وومین جیل بھی سولر پرمنتقل کی جائے گی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ ٹینڈر جاری ہیں دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور کے جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائیگا۔بچہ و خواتین جیل میں مشینری اور کلاس رومز کو بھی سولر پر منتقل کیا جائے گا