وزیراعلیٰ پنجاب کا 400 ارب روپے سے زائد کا زرعی پیکج کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا،وزیر زراعت
جمعہ 26 اپریل 2024 16:58
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت5 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی،اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے پنجاب کسان کارڈ کا اجرا جلدکیا جا رہا ہے۔
وزیر زراعت نے کہاکہ صوبہ بھر میں7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا،اس کے علاوہ کاشتکاروں کو5 ہزار سپر سیڈر اور2 ہزار رائس شریڈر60 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں80 ارب روپے کی لاگت سے7300 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی کی جائے گی،شعبہ زراعت توسیع کی تنظیمِ نو پر2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،کاشتکاروں کو بہتر توسیعی سروسز کی فراہمی کےلئے500 زرعی گریجوایٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔کپاس،گندم اور چاول کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافے کےلئے جدید ترین ریسرچ سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں،معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کےلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک مسعود انور،سپشل سیکرٹری زراعت محمد شہنشاہ فیصل اعظم،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ)کیپٹن(ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے شرکت کی۔مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.