اسلام آباد پولیس کے وفد کا راولپنڈی کے تھانہ بنی کا دورہ،جڑواں شہروں کے پولیس افسران نے بہترین پولیسنگ کیلئے تبادلہ خیال کیا

جمعہ 26 اپریل 2024 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس کے وفد نے راولپنڈی کے تھانہ بنی کا دورہ کیا ،اس دوران جڑواں شہروں کے پولیس افسران نے بہترین پولیسنگ کے لئے تبادلہ خیال کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو سپیشل انیشی ایٹوز پولیس سٹیشن کا دورہ کروایا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوبنی نے سپیشل انیشی ایٹوز پولیس سٹیشن میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی،عوام کو دی جانے والی سہولیات میں گائیڈ کانسٹیبل، وزیٹر کارڈز، ویٹنگ روم، وی ایس او، فرنٹ ڈیسک، کیو میٹک نمبر،کیو آر کوڈ، آن لائن ریکارڈ کیپنگ، سی سی ٹی وی کیمرہ جات، بائیو میٹرک حاضری، ہفتہ واری ریسٹ سمیت تمام امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام آباد پولیس کے وفد نے شہریوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو آسان اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔