مرکزی جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام امام نورانی کانفرنس( کل) ہوگی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیراہتمام امام شاہ احمد نورانی ؒ کانفرنس کل بروز اتوار صبح گیارہ بجے ابراہیم جویو آڈیٹوریم لیاقت میموریل لائبریری نزد لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میںمفتیء اعظم سندھ،صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان مفتی محمدجان نعیمی کے زیرسرپرستی منعقد ہوگی، مہمان خصوصی جگر گوشہء امام نورانی صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی صدیقی ہوں گے جبکہ ممتازجید علمائے کرام مشائخ عظام پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی، مفتی نذیر احمدجان نعیمی، پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی، مفتی محمدزبیر ہزاروی، پیر میاں صفدر حسین سہروردی، ڈاکٹر نوراحمدشاہتاز، مفتی محمدشریف سعیدی، پروفیسر سہیل شفیق ودیگر شرکت وخطاب کریں گے۔