ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ،میرسرفرا زبگٹی

گزشتہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 1.6بلین ڈالر کا نقصان ہوا، وزیر اعلیٰ بلو چستان

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا گزشتہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 1.6بلین ڈالر کا نقصان ہوا ،عالمی برادری نے بحالی سرگرمیوں کے لئے 2.6بلین ڈالر کا وعدہ کیاہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چاروں صوبوں کے وزرا ء اعلی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کر تے ہوئے کہی، اجلاس میںمشیر ماحولیات نسیم الرحمان اور سیکرٹری انوائرمنٹ ندیم خان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے عالمی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی اور فیصلہ سازی کے لئے صوبوں کی مشاورت ضروری ہے صوبوں کی موثر مشاورت کے لئے سب کمیٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ فیس اسٹریکچر صوبوں کی ضروریات کی بیناد پر طے کیا جائے، حکومت بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مشاورت سے طے کردہ گائیڈ لائن پر چلے گی۔