یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان(این ایف ایچ آر پی)کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ محنت کش و مزدور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت فوری اقدامات اٹھائے اور محنت کشوں کے عالمی دن یوم مئی پر موجودہ مہنگائی کے تناسب سے محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرے موجودہ مہنگائی میں محنت کش بلخصوص نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم مئی اور مزدور مسائل پر این ایف ایچ آر پی کے آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے این ایف ایچ آر پی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد الرحیم شیخ، بھوپالی شہید لورز فورم کے مرکزی کنوینر عطا اللہ عالم نوری، شبانہ سحر و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ موجودہ مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس مہنگائی میں محنت کشوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں جو انتہائی پریشانی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ملکی ترقی کے لیے محنت کشوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔