اسلام آباد پولیس کے وفد کی تھانہ بنی آمد، سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کا دورہ کروایاگیا

ایس ایچ اوبنی نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس کے وفد کی تھانہ بنی آمد،ایس ایچ اوبنی نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کا دورہ کروایا،ایس ایچ اوبنی نے سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے وفد کی تھانہ بنی آمد،ایس ایچ اوبنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس کے وفد کو سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کا دورہ کروایا،ایس ایچ اوبنی نے سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی،عوام کو دی جانے والی سہولیات میں گائیڈ کانسٹیبل، وزیٹر کارڈز، ویٹنگ روم، وی ایس او، فرنٹ ڈیسک، Q میٹک نمبر،کیو آر کوڈ، آن لائن ریکارڈ کیپنگ، سی سی ٹی وی کیمرہ جات، بائیو میٹرک حاضری، ہفتہ واری ریسٹ سمیت تمام امور پر تفصیلی بریفنگ دی،اسلام آباد پولیس کے وفد نے شہریوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو سراہا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو آسان اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔