حکومت کے اثاثوں کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
وکلاء سمیت تمام شہری کوئٹہ کی بہتری میں حکومت کا ساتھ دیں، میٹر و پولیٹن سمیت دیگر اداروں میں لوگ ذاتی مفادات کے لئے کرپشن کو پروان چڑھاتے ہیں ،میر سرفراز بگٹی
جمعہ 26 اپریل 2024 19:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 7منزلہ پارکنگ پلازہ کوئی لفٹ موجود نہیں ہے پلازہ کا کام بھی مکمل نہیں ہے جس کے بعد ایکسیئن کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کو فعال کر کے ایک ماہ میں 10لاکھ روپے حاصل کئے ہیں پلازہ کی چھت پر نجی شعبے کے اشتراک سے ہوٹل بنائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ پلازہ کی بہتری، گوشت مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ بنائیں گے جس کے بعد شہر کے وسطی بازار کو واکنگ اسٹریٹ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے ٹریفک پولیس کو لفٹر فراہم کئے جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے اور جو وسائل دستیاب ہیں ان کا درست استعمال نہیں ہوتا جس سے عوام کو فائدہ نہیں پہنچتا کوئٹہ کی سیوریج، پارکنگ، ڈرینج کا نظام بہتر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن 6ہزار روپے سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ سے حاصل کرتا تھا اب 10لاکھ ہوگیا ہے ادارے ریونیو ، عوام اور حکومت کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے کرپشن کرتے ہیں ٹھیکدار کو ایڈوانس پیمنٹ کردی گئی جس کے بعد وہ بھاگ گیا ہے اب ہم پلازہ کو بہتر کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں نے شہر کو صاف کرنا ہے ڈبل روڈ کی صفائی کے دوران نالیوں میں سے ٹائر نکلے ہیں عوام کو بھی ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہرضلع کی سڑکوں کی مرمت کے لئے 50لاکھ روپے رکھے جاتے ہیں جو یار لوگ کھا جاتے ہیں ہمیں اپنے موجودہ وسائل کے تحت نیا طریقہ کار لانا ہوگا ساتھ ہی ہم مائنز اینڈ منرل، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذریعے ریونیو حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں بلدیہ پلازہ میں 55روپے کرایہ ہے وکلاء بھی اپنے کرایوں پر نظر ثانی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کیفے کا کرایہ 6ہزار روپے ہے ہم اسے خالی کروا کر جدید طرز کا کیفے بنائیں گے جہاں مختلف طبقات کے لوگ بیٹھیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسکمب روڈ کے ڈیزائن میں خامیوں اور بہتری کے لئے کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کردی ہیں وہ اسکا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں متعلقہ ایس پی کو ہدایات جاری کرکے ملزمان کو جلدگرفتار کیا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.