سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا۔ جو کہ زاہدان میں اپنے مختصر قیام کے دوران زاہدان کے تجارتی وفود سے دونوں ممالک کے تجارتی معاملات اور اس کی بہتری کے لیے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

اور دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے لیے ویزہ کے حصول میں آسانیوں کے حوالے سے زاہدان میں مقیم پاکستان کے کونسل خانہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ جس کے بعد وہ زاہدان میں موجود صوبہ استان بلوچستان کے گورنر سے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کرینگے۔جس کے بعد وہ اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے شہر تہران میں منعقد بزنس ایکسپو 2024 میں شرکت کریں گے۔