فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی

ملک کو تباہ کرنیوالے حکومت میں شامل ہیں عوام اپنی بند آنکھیں کھولے، سربراہ امن کونسل

جمعہ 26 اپریل 2024 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور ملک کو تباہ کرنے والے حکومت میں شامل ہیں عوام کو چاہئے کہ اپنی بند آنکھیں کھولیں اور ملک و نئی نسل کی بقا کے لیے ملک کی تباہی کے ذمہ داروں سے خیر کی امیدیں وابستہ نہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ ملک و قوم آئی ایم ایف و دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے دوسری طرف غربت، بھوک و افلاس عروج پر ہے اور مہنگائی و بیروزگاری کا طوفان عوام سے جینے کا حق چھین رہا ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی پر امن جدوجہد کو تیز کرکے لوگوں کو بھوکا تڑپانے والوں کے خلاف بھرپور میدان میں نکلیں اس موقع پر انہوں نے غزہ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی بھی کیا اور حکومت پر فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یک جہتی کے لیے بھی زور دیا۔