ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

جمعہ 26 اپریل 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹونٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی جمعہ کے روز ایبٹ آباد پہنچ گئی جہاں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ،صدر ایبٹ آباد ریجن عامر نواب بھی موجود تھے،منیجر پی سی بی ایبٹ آباد محمد شوکت گل جدون نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرافی کی نمائش آرمی برن ہال سکول اینڈ کالج کے پی ہاؤش شملہ ہل اور شملہ پارک میں کی بھی گئی،جہاں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں و عوام نے ٹرافی کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ تصویریں بنوائیں اور پاکستان کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔