Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 26 اپریل 2024 21:00

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جارہی ہے،گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 81مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 15افرادپر 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات