کچے کے ڈاکوئوں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کچے کے ڈاکوئوں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوئوں کے سہولت کار ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے ان کا ٹرانسفر کراچی میں کردیا گیا تاکہ اب کراچی والے ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں جہاں پہلے ہی ڈاکو راج سے شہری آئے روز قتل ہورہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوں سے رابطوں کا شبہ ہے انکا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے۔ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں ڈاکوئوں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :