پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کی کارروائی ،غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی 2 مسافر گاڑیاں تھانہ بند ،مقدمات درج

جمعہ 26 اپریل 2024 21:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) خانیوال میں پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد نے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی 2 مسافر گاڑیاں تھانہ بند کرکے مقدمات درج کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری عبدالخالق تبسم کی سربراہی میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس کے شفٹ انچارج ساجد عباس نے دوران گشت پل 132 ملتان وہاڑی روڈ پر مسافر ہائی ایس ویگن کو روکتے ہوئے چیک کیا جس میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس سلنڈر لگا ہوا تھا،ڈرائیور قیصر حفیظ ولد میاں حفیظ سکنہ کہروڑپکا لودھراں کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، دوسری کارروائی میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر ویگن کے ڈرائیور غلام رسول ولد اللہ ڈیوایا سکنہ لودھراں کو گرفتار کرکے ہائی ایس تھانہ بند کردی، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے دونوں ہائی ایس ویگن ڈرائیورز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔