aنوشہرہ ،زبانی تکرار ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 21:25

) نوشہرہ(آن لائن)نوشہرہ پبی عدم برداشت۔ زبانی تکرار پر گولیاں چل گئی۔پولیس کے مطابق مشتعل ملزم عمیر خان نے گورئمنٹ ڈگری کالج پبی روڈ پر زبانی تکرا ر پر فائرنگ کرکے 26سالہ نوجوان عدنان گل کو شدید زخمی کردیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ زخمی عدنان گل کے بھائی ابراھیم کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور زخمی ہوگیاپولیس نے نوجوان عدنان گل کو موت کے گھات اتار نے والے مرکزی ملزم عمیر خان کو گرفتارکرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد۔ایس ایچ او تھانہ پبی نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی ملزم عمیرخان کو زخمی ہونے والے مقتول کے بھائی ابراھیم کو بھی پولیس نے گرفتارکرلیا۔مقامی لوگوں نے جابحق اور زخمی ملزم کو میاں راشدمموریل ہپسپتال پبی منتقل کردیا۔مقتول نوجوان عدنان گل کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ پبی میں گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔