ٓمسلم لیگ نون پنجاب کا تنظیمی اجلاس، میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے کی قرارداد منظور

جمعہ 26 اپریل 2024 21:25

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظورکر لی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے، میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا، میاں نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا، آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللہ تعالی نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ نون اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ پارٹی انکی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔

قرارداد میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کا فلسطین پر صہونی مظالم کی پرزور مذامت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔