مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب

جمعہ 26 اپریل 2024 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرلیا گیا۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت تمام اراکین کونسل کے نام نوٹس جاری کردیا ہے،اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مرکزی مجلس عاملہ ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں، سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے پارٹی کے تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز صاحبان کو خطوط بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔