لوگ ووٹ کی طاقت سے مودی کی آمریت کو شکست دیں، کانگریس

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت کو مودی کی آمریت کے چنگل سے بچانے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت کا بھر پور استعمال کریں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے سماجی رابطوں کی سائٹ” ایکس “ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کوئی عام انتخابات نہیں ہیں اور لوگوں کو کسی بھی طرح کے جھوٹ اور فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں کی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مت بھولیں کہ یہ کوئی عام انتخابات نہیں ہیں بلکہ جمہوریت کو آمریت سے چنگل سے بچانے کا الیکشن ہے۔