جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 107بجلی چوروں کو 68لاکھ 98ہزار روپے جرمانہ ، 76مقدمات درج

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی( میپکو )انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں 107 افرادمکو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

میپکوترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 68 لاکھ 98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجس میںسے 4 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کرکے خزانے میں جمع کرادیا۔ میپکوٹیموں نے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 76 نئے مقدمات کا اندراج کرادیا۔دریں اثناءمیپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرلیے۔