مری میں جلد پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے،بلال اکبر خان

پنجاب حکومت سیاحوں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ مری میں جلد پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے پنجاب حکومت سیاحوں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی مری میں بہت جلد سیکریٹری آر ٹی اے کی تعیناتی عمل میں لائے جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری کے دورے کے موقع پر کیااس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر)عبدالوہاب نے صوبائی وزیر کو ٹریفک معاملات اور پارکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر نے پارکنگ کے لئے مجوزہ جگہوں کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے لاری اڈے کا بھی دورہ کیا اس موقع انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ جنرل بس سٹینڈ کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ مری میں جلد پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے پارکنگ کی جگہ کے تعین کے بعد رش میں کمی آئے گی پنجاب حکومت سیاحوں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی مری میں بہت جلد سیکریٹری آر ٹی اے کی تعیناتی عمل میں لائے جائے گی انہوں نے کہا کہ مری میں تمام غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا مری میں معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :