پولیو مہم کے خاتمے کیلئے الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،ر فیض درانی

میڈیا نمائندے عوام کے سامنے اور دنیا کے سامنے ایک مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، ڈی ای او سی مستونگ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:16

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی ای او سی مستونگ کی جانب سے ڈی سی کمپلیکس ہال میں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا نمائندگان کے آگائی مہم سیشن منعقد کیا گیا جس میں سراوان پریس کلب مستونگ کے صدر فیض درانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل منان، نثار احمد لہڑی، عبدالحکیم شاہوانی، حاجی منیر احمد شاہوانی، ملک لیاقت بلوچ، اللہ بخش شاہوانی چیئر مین مقصود بلوچ، نیاز شاہوانی، شاہجہان مینگل حافظ خالد محمود ثاقب افتخار احمد آبیزئی حاجی عبدالمالک لہڑی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او مستونگ ڈاکٹر میاں جمیل، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی نے میڈیا نمائندگان کو پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر میاں جمیل اور کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے خاتمے کیلئے الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میڈیا نمائندے عوام کے سامنے اور دنیا کے سامنے ایک مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں اس وقت بعض عوامی حلقوں میں شکوک و شبہات اور منفی پروپیگنڈوں کے باعث پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں مشکلات درپیش ہیں لوگ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈوں کر یقین کرکے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہیں کرتے جسکے باعث اسکے مکمل خاتمے میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نیکہا کہ اس وقت بلوچستان سے پولیو کے دو مثبت کیس ڈیرہ بگٹی اور چمن سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مستونگ کی نالیوں میں بھی پولیو وائرس کے پازیٹو سیمپلز ملے ہیں جو ایک خطرے کی گھنٹی ہے اور جو بچے کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ان پر یہ وائرس جلدی اثر انداز ہوکر انھیں عمر کے لئے معذور بنا سکتا ہے اس وقت پوری دنیا سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے صرف پاکستان اور افغانستان میں یہ وائرس موجود ہے انہوں نے مزید کہاکہ ہم پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بلکل قریب تھے لیکن بدقسمتی سے شعور و آگائی نہ ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جسکے باعث پوری دنیا میں پاکستانی عوام کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتے ہیں اس لیے میڈیا نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو مثبت رخ دکھائیں اور لوگوں کے ذہنوں سے شکوک و شبہات دور کریں اور ایک بہترین ٹیم ورک کے ساتھ پورے علاقے میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ اس وائرس کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اس موقع پر سراوان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل منان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں محکمہ صحت اور ڈی ای او سی کی ٹیم کو داد دیتا ہوں کہ وہ اس قومی مہم میں ایک بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ہم مکمل طور پر آپ لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور پولیو وائرس کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔