سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

طالبہ کے والد کی مدعیت میں جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:25

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہرسے اغوا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ کو اغوا کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

طالبہ کے والد کی مدعیت میں جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس میں کہاہے کہ چند روزقبل بیٹی سے شادی کیلئے نوجوان علی رضاسولنگی نے پوچھا تھا، شادی سیانکار پر نوجوان علی رضا طیش میں آگیاتھا۔والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کوفزیولوجی دیپارٹمنٹ کے باہرسے اغواکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :