علامہ اقبال کے افکار و نظریات کی روشنی میں نسل نو کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر پنجاب

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس کے تاریخی دربار میں ایم ۔ اے قریشی کی کتاب ''نسل نو اور اقبال''کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے علامہ اقبال کے افکار و نظریات کی روشنی میں نسل نو کی کردار سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ہمارا عظیم اثاثہ ہیں اور ان کے کلام کو ایران ،جرمنی اور ترکی میں بہت سراہا جاتا ہے۔ اس موقع پر ماہر اقبالیات بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر وحید الزمان طارق ، عظمی زریں، ایم اے حجازی وحید خواجہ ، پیر طارق شریف زادہ ، منشاہ قاضی اور اعظم منیر بھی موجود تھے۔