آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی ٹور پر اس وقت لاہور میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم میں رکھا گیا۔لاہور سے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 یکم جون سے شروع ہوگا۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔