کراچی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قاضی محمد سہیل ولد محمد آصف کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ اظہر زیدی کے مطابق گرفتار ملزم کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اورپہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔