ح*بلوچستان ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ

ایک دہشت گرد جہنم واصل،ایک زخمی ،دہشت گردوں نے مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی سیکیورٹی فورسز نے فوری موثر جوابی کارروائی کی، آئی ایس پی آر

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

ں* راولپنڈی،ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ، ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی، سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، معصوم جانیں بچ گئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔