اسرائیلی فوجی یونٹس پر حزب اللہ کے ڈرون حملے

حملوں میں اسرائیل کے جانی و دیگر نقصان کا نہیں بتایا گیا،غیرملکی میڈیا

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) لبنان کی ایران کی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کرنے کی اطلاع دی ہے۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیل ہر یہ تازہ حملے حزب اللہ کے دو اہلکاروں سمیت تین لبنانیوں کی اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد کیے گئے ہیں۔تاہم حزب اللہ کی طرف سے ان تازہ ڈرون حملوں کے نتیجے یا گائیڈڈ میزائلوں کی مدد سے کیے گئے حملوں میں اسرائیل کے جانی و دیگر نقصان کا نہیں بتایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس نے المنارا ملٹری کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر اور گولانی بریگیڈ کی 51ویں بٹالین کی فورسز کے ایک اجتماع پر دھماکہ خیز ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑا حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریبا سات ماہ قبل غزہ میں اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر تقریبا روزانہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ہفتے کے روز اسی سلسلے میں حزب اللہ کے دو بیانات سامنے آئے۔ایک بیان میں حزب اللہ نے کفر کیلا اور خیام کے دیہات سے دو اپنے جنگجوں کی ہلاکت پر سوگ کا اظہار کیا اور کہا وہ یروشلم جانے والے راستے میں شہید ہو گئے۔ یہ جملہ اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے ارکان کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یکم اپریل کو تہران کے دمشق قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے میں تیزی لائی گئی ہے۔