شیخ الحدیث اور علماء کرام امت مسلمہ کے سر کا تاج ہیں، بلال سلیم قادری شامی

علماء کرام اور بزرگان دین نے اسلام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے تاج الفقہائ شیخ الحدیث یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی رحم? اللّٰہ علیہ (مہتمم دارالعلوم احسن البرکات) کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔بلال سلیم قادری نے شیخ الحدیث کے صاحبزادہ و جانشین مفتی جواد برکاتی سے ملاقات کے موقع پر تعزیت کی۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال سلیم قادری نے کہا کہ شیخ الحدیث اور علمائ کرام امت مسلمہ کے سر کا تاج ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ ہم مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوئے اور ہماری پرورش سے لے کر دین و دنیا کے تمام معاملات ہمیں علمائ کرام نے سکھائے۔

(جاری ہے)

تاج الفقہائ شیخ الحدیث یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی رحم? اللّٰہ علیہ مہتمم دارالعلوم احسن البرکات کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے اپنی تمام عمر اسلام اور امت مسلمہ کے لیے کام کیا۔حضرت علامہ مفتی احمد میاں برکاتی رحم? اللّٰہ علیہ نے ہمیشہ اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے ہماری نسلوں کو امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔جس کی وجہ سے آج ان کے ہزاروں شاگرد سینہ بس سینہ اسلامی تعلیمات اور مشن اسلامی پر گامزن ہیں۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ علمائ کرام اور بزرگان دین نے اسلام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

آج ہم کلمہ کے لیے بننے والے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جو بیٹھے ہوئے ہیں یہ سب ہمارے بزرگان دین اور علمائ کرام کی محنت کا ثمر ہمیں ملا ہے۔اسلام کے فروغ کے لیے ہمارے بزرگان دین نے بہت محنت کی طرح طرح کی مشقتیں کے بعد آج ہم اس مقام پر ہیں کہ ہم کھل کر دنیا کے سامنے اسلام اور اس کی تعلیمات کے لیے کام کر سکتے ہیں۔اور رہتی دنیا تک ہمارے بزرگان دین علمائ مشائخ کا نام یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :