بزرگ لیگی رہنما چوہدری افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے

مرحوم سائرہ افضل تارڑ کے والد ،سابق صدررفیق تارڑ کے سمدھی تھے

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ممتاز پارلیمنٹرین ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما چوہدری افضل حسین تارڑ حرکت قلب ہونے سے 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم سابق وفاقی وزیر وممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدرپاکستان جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ کے سمدھی تھے ۔ افضل حسین تارڑ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور ودفاقی پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے ۔ افضل حسین تارڑ کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عزیز و اقارب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکنان ان کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔