رھف الجدیعی قصیم ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد پرواز کرنے والی پہلی سعودی خاتون پائلٹ بن گئیں

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

قصیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سعودی عرب کے قصیم میں سعودی فلائنگ کلب کی سعودی خاتون پائلٹ رھف الجدیعی قصیم ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد ٹیک آف کرنے والی پہلی پائلٹ ہیں۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون پائلٹ رھف الجدیعی نیبتایا کہ گورنر قصیم شہزادہ سلطان بن سلمان کی اجازت سے نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ سے پہلی پرواز کرنے پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کا شوق بچپن سے تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا۔ انہوں نیکہا کہ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے شوق کی جانب توجہ دی اور سعودی فلائنگ کلب کو جوائن کیا اور لگن و کوشش سے لائسنس یافتہ پائلٹ بن گئی۔انہوں نے سعودی فلائنگ کلب کے بارے میں کہا کہ ہوا بازی کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ ایک مثالی درس گاہ ہے جہاں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں کرائے جاتے ہیں۔