الحمراء میں رقص کے عالمی دن کے موقع پر صوفیانہ ،کلاسیکی و فوک رقص کی شام کا انعقاد ہوگا

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق علی بسرا نے رقص کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ صوفیانہ رقص ہماری عظیم قدروں میں سے ایک ہے، جو مولانا جلال الدین رومی سے منسوب ہے،یہ روحانی عشق کی مشق ہے جو لا محدود امکانات کی یاد دلاتی ہے، یہ روحانی بیداری و رضاِ الہی کے ساتھ گہرے تعلق کا نام ہے، جسم سے روح میں اُترنے کا یہ سفر ،ْ خدائی سچائیوں کی تلاش کا جشن ہے جو فرد وسماج کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

الحمراء میں شاکر علی میوزیم(پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس) کے تعاون سے صوفیانہ ، کلاسیکی وفوک رقص پر مبنی ایک شام کا انعقاد آج مورخہ 29اپریل 2024شام 6بجے الحمراء ہال نمبر 2میںہوگا۔جس میں ہماری ثقافتی قدروں کی عکاسی کرتی روایات کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :