Live Updates

شیخوپورہ، آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل پونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکار معطل

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کیا۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ ڈاکٹر وقاص اور لیڈی ڈاکٹر کا آپریشن لسٹ پر تنازع تھا، آپریشن سے پہلے مریض کو بے ہوش کرنے کی ذمے داری لیڈی ڈاکٹر کی تھی۔لیڈی ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر کے چھوٹے ملازم سے مریض کو بے ہوشی کا انجکشن لگوایا گیا۔غیر تربیت یافتہ ملازم کی جانب سے مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات