کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

پیر 13 مئی 2024 16:48

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے نوٹس لے لیا۔لوڈشیڈنگ سے طالبات کی بیہوشی اور حالت غیر ہونے کی خبروں پر ناصر حسین نے برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ناصر شاہ نے محکمہ توانائی کے متعلقہ افسران کو کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے بات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔