ملک کے ممتازبلدیاتی مزدور رہنما محمد اکرم راجپوت کینسر کے خلاف جنگ میں کامیاب ،تیزی سے روبہ صحت

جولائی سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد تنظیمی سرگرمیاں شروع کردیں گے،نجی اسپتال میں مزدوررہنماؤں نے عیادت کی

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم راجپوت کینسر سے لڑی جانے والی جنگ میں کامیابی کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔کامیاب آپریشن کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت ایمو اور کیمو تھراپی کروارہے ہیں اور انشاء اللہ جولائی سے دوبارہ تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کے مقامی نجی اسپتال میں ایمو اور کیمو تھراپی کے دوسرے سیشن کے موقع پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین وصدر صوبہ سندھ سیدذوالفقارشاہ نے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری راجہ عاصم شہزاد ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمران علی اور میڈیا ایڈوائزر عباس احمد نے اکرم راجپوت سے ملاقات کی انکی خیریت دریافت کی اور انہیں کامیاب آپریشن پرمبارکباد پیش کی۔

اور انکی مکمل صحت یابی کیلیے دعا کی۔اس موقع پر اکرم راجپوت نے لوکل گورنمنٹ ملازمین کا انکی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر تنظیمی سرگرمیاں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اس سال جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔اور سیدذوالفقارشاہ اور ٹیم کا اسپتال آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :