تھانہ مکھنیال پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر حبیب اللہ خان نے ہمراہ نفری پولیس، لیڈی پولیس ،ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ بم ڈسپوزبل یونٹ کے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔

دوران سرچ غیر قانونی اسلحہ 1 کلاشنکوف ،3 پستول اور مختلف بور کے 45 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 1 مقدمہ درج رجستر کیا ۔5 مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی ۔ \378