Live Updates

ہردورمیں وکلاء برادری کوہی قربانی کا بکرا بنایاگیاہے،ندیم شہزاد ہاشمی

مارشل لاء ہو، پیپلزپارٹی مظلوم ہو، ن لیگ مظلوم ہویاجج مظلوم ہووکلاء برادری نے ہرایک کا ساتھ دیا،سینئروکیل

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) کراچی بارایسوسی ایشن کے کمیٹی ہال میں پاکستان تحریک انصاف آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شعیب شاہین نے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ اور جنرل سیکریٹری علی پلھ کے ہمراہ وکلاء برادری کے ساتھ نشست کی جس میں انہوں نے وکلاء برادری کو اپناآئینی وقانونی کرداراداکرنے پر زوردیا۔ اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے مرکزی رہنماریاض آفندی، ظہور محسود، منظوربھٹہ، سید ہمدانی، نورملک، کراچی بار کے جنرل سیکریٹری اختیارچنہ سمیت بڑی تعداد میں وکلاء برادری اور میڈیا نمائندگان بھی موجودتھے۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وکیل رہنماسید ندیم شہزادہاشمی ایڈوکیٹ نے عمران خان کی رہائی مطالبہ کیا اور کہاکہ مارشل لاء ہو، پیپلزپارٹی مظلوم ہو، ن لیگ مظلوم ہویاجج مظلوم ہووکلاء برادری نے ہرایک کا ساتھ دیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد یہ لوگ سب سے پہلے وکلاء برادری کی قربانیوں کو بھول جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیاکہ کیاقربانیاں دینے کے لئے وکلاء برادری ہی رہ گئی ہے، ہردورمیں وکلاء برادری کوہی قربانی کا بکرا بنایاگیاہے، لیکن کبھی صلہ نہیں دیاگیا۔

اب وقت بدل رہاہے سیاسی مقتدرہ حالات کا ادراک کرے اور وکلاء برادری کی قربانیوں اور خدمات کو سمجھے اور سراہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ لیگل ایڈوائزری اور ریٹینرشپ ایکٹ کے ملک بھر کے وکلاء کو مراعات دی جائیں۔سید ندیم شہزادہاشمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ وکلاء برادری نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور اس وقت چونکہ عمران خان مظلوم ہے لہٰذا ہم اپناروایتی کرداراداکرتے ہوئے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات