ث*منی پور میں مبینہ علیٰحدگی پسندوں کے حملے میں2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ت منی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) بھارتی ریاست منی پور میں مبینہ انتہاپسندوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے دارالحکومت امپھل سے 45 کلومیٹر دور ضلع بشنوپور میں واقع گاؤں نارانسینا میں مبینہ علیٰحدگی پسندوں نے انڈین ریزرو بٹالین (آئی آر بی) کے کیمپ پر حملہ کیا، حملے میں مارے گئے دونوں سیکیورٹی اہلکار سی آر پی ایف کی 128 ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھے، جن کی شناخت سب انسپکٹر این سرکار اور ہیڈ کانسٹیبل اروپ سائنی اور زخمیوں کی شناخت انسپکٹر جادیو داس اور کانسٹیبل آفتاب داس کے نام سے ہوئی ہے۔